اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے اخوان المسلمین کے حامیوں کی درخواست پر ہوئے ہیں۔ اخوان آن لائين کے مطابق سیکڑوں افراد نے آج قاہرہ اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے فوجی بغاوت کی مذمت کی اور محمد مرسی کے حکومت میں واپس آنے کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہيں کئےجاتے وہ تحریک جاری رکھیں گے۔ دوہزار تیرہ میں فوج کے ہاتھوں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے مصر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اسی زمانے سے سکیورٹی فورسز اور محمد مرسی کے حامیوں کے درمیاں جھڑپيں بھی ہورہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعلان کے مطابق محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے مصری فوج کے ہاتھوں ایک ہزار چار سو افراد ہلاک ہوئےہیں جبکہ مصری فوج نے بائيس ہزار افراد کوگرفتار بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲